سپاہ کے سربراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر لرستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے امور کا جائزہ لینے کے لئے صوبہ لرستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے امور کا جائزہ لینے کے لئے صوبہ لرستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل جعفری خرمآباد ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں سے وہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ  پلدختر کا دورہ کریں گے۔ میجر جنرل جعفری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور وسیع سیلاب کے نتیجے میں ایران کے 24 صوبے متاثر ہوئے ہیں جن میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1889378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =