انور قرقاش کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید

متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے آشکارا طور پر اعراب اور اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے آشکارا طور پر اعراب اور اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔

انور قرقاش نے کہا کہ فلسطین میں امن و صلح کے فروغ کے سلسلے میں اعراب اور اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ اس نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ  بعض عرب ممالک کی مخالفت کی وجہ سے مذاکرات پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم جب ماضی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عدم رابطہ اور عدم مذاکرات بہت بڑی غلطی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کے حکمراں خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو مسلسل اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر تاکید کررہے ہیں اور اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News Code 1889237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =