مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے اگلے ہفتے سے سفید فام قوم پرستوں اورعلیحدگی پسند عناصر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اوراس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔ فیس بک نے یہ اقدام نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام دہشت گرد کی جانب سے دومساجد پر ہونے والے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بک پر چلانے کے بعد لیا ہے، کیونکہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماضی میں فیس بک نے سفید فام قوم پرستوں کی جانب سے فیس بک پر ڈالے جانے والے مواد کو نسل پرستانہ تصور نہیں کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے اگلے ہفتے سے سفید فام قوم پرستوں اورعلیحدگی پسند عناصر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1889231
آپ کا تبصرہ