28 مارچ، 2019، 3:46 PM

متحدہ عرب امارات آئندہ ہفتہ ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل کرے گا

متحدہ عرب امارات آئندہ ہفتہ ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل کرے گا

پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ میں وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات آسان شرائط پر 2 ارب ڈالر کا قرضہ پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات موخر ادائیگی پر بھی سالانہ تین ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا آئل فراہم کرے گا۔ ادھر سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی بھی اپریل میں شروع ہو جائیگی۔

News Code 1889229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha