مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں میٹرو بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے، فائرنگ کا یہ واقعہ سیاٹل کے شمال مشرقی علاقے لیک سٹی کے قریب پیش آیا ۔اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس نے جائے وقوع کے پا س سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
امریکہ کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1889216
آپ کا تبصرہ