برطانوی وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا عندیہ

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا، تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے پر وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا، تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے پر وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے کنزرویٹو پالیمنٹری گروپ 1922 کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مستعفی ہو جاؤں گی تاہم میری پیش کردہ ڈیل کی حمایت کی جائے، بریگزٹ پر آئندہ مذاکرات کا حصہ بھی نہیں ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق تھرسامے کی جگہ برطانیہ کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے لیے جو شخصیات سرفہرست قرار دی جا رہی ہیں ان میں مائیکل گوو، بورس جانسن، جریمی ہنٹ، ڈومینک راب، ڈیوڈ لڈنگنٹن، آندرے لیڈسم اور ایمبررڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر اراکین پارلیمنٹ آج ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

News Code 1889213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =