25 مارچ، 2019، 9:36 PM

چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان کے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھے جبکہ سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا ، یو اے ای نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیاہے اور اگلے ماہ ایک ارب ڈالر ملے گا۔

News ID 1889150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha