فِن لیںڈ کا دنیا بھر میں خوش رہنے والی اقوام میں پہلا نمبر

دنیا بھر میں خوش رہنے والی اقوام میں پہلا نمبر فِن لیںڈ کا ہے اور اس فہرست میں جنوبی سوڈان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں خوش رہنے والی اقوام میں پہلا نمبر فِن لیںڈ کا ہے اور اس فہرست میں جنوبی سوڈان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت جاری ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ بدھ کو جاری کی گئی جس میں ایسے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جہاں کی اقوام مطمئن اور مسرور ہیں۔ اس فہرست کی تیاری میں سروے کیے گئے ہیں جن میں کئی رحجانات اور عوامل کو مدِنظر رکھا گیا ہے جو کسی ملک کی عوام میں خوش رہنے کے رحجان کو ظاہر کرتے ہیں۔

فہرست کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک میں فِن لینڈ کا پہلا نمبر ہے جس کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں جبکہ نچلے ترین درجے یا کم ترین مسرور ممالک میں اول نمبر پر جنوبی سوڈان، سینٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، تنزانیہ، روانڈا، یمن، ملاوی، شام، بوٹسوانا اور ہیٹی شامل ہیں۔ امریکہ عالمی فہرست میں انیسواں خوش ترین ملک ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 67 واں ہے جبکہ بھارت کا نمبر 140 واں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں چھ عوامل کو بطورِ خاص مدِ نظر رکھا گیا ہے جن میں آمدنی، آزادی، (باہمی) اعتماد، صحت مندانہ طرزِ زندگی، سماجی مدد اور سخاوت یا رقم دینے کی عادات کو دیکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں دنیا کے 156 ممالک کو شامل کیا گیا۔

News Code 1889058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =