کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں سرکاری ملازمین کی رہائشی آبادی کے ایک کوارٹر میں آگ لگنے سے ماں اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں سرکاری ملازمین کی رہائشی  آبادی کے ایک کوارٹر میں آگ لگنے سے ماں اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پرجہانگیر روڈ پر پٹیل پاڑہ کے بجلی گراؤنڈ میں کوارٹر نمبر ای 210 میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر فائٹرز کے ہمراہ ایک گاڑی روانہ کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جب فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا تو اس وقت آگ شدت اختیار کرچکی تھی اور گھر میں موجود 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے پانچ سالہ بیٹی انیسہ اور سات سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوچکے تھے۔ جمشید کوارٹر پولیس کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر گھر میں چارجنگ لائٹ سے شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

News Code 1889051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =