مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر جیپ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ کشمیر کے ضلع رامبان کے علاقے راج گڑھ کے نزدیک خطرناک موڑ پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری تھی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے رامبان کے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جب کہ ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری نگر کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، اس گاڑی میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم ڈرائیور سمیت 16 افراد سوار تھے، جس میں 5 بچے تھے۔ بچوں کو ڈگی میں بٹھایا گیا تھا۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر جیپ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
News ID 1888929
آپ کا تبصرہ