مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیئن حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتے سے بارشیں جاری ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،سڑکوں پر کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔ سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1888911
آپ کا تبصرہ