مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔
انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جزیرے پاپوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔ تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پاپوا میں گزشتہ 3 دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ