حزب اللہ لبنان کی نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف گہری سازش قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف ایک گہری سازش قراردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آوروں اور حملوں کے ماسٹر مائنڈ افراد کوگرفتار کرکے سخت سزا دینی چاہیے۔حزب الہ لبنان نے اس حادثے کے شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1888876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =