مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والا دھماکا گرینیڈ کا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1888651
آپ کا تبصرہ