کانگریس کا رافیل کیس میں مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

کانگریس نے رافیل جیٹ طیارے کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے معاملے پر نریندر مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس نے رافیل جیٹ طیارے کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے معاملے پر نریندر مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حساس دستاویزات چوری ہونا کوئی عام بات نہیں، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور اس میں مودی کو بھی شامل کرنا چاہیے، وزیراعظم معاہدے کے بارے میں مکمل آگاہ تھے، اسی لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں رافیل ڈیل کی حساس دستاویزات چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ مودی سرکار نے 2016 میں فرانس سے 36 رافیل جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس میں مودی حکومت پر کریشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔

News Code 1888650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =