6 مارچ، 2019، 10:52 PM

اقوام متحدہ کا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مشیل باچلیٹ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بالخصوص پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں تاریخی طور پر محروم اور نسلی امتیاز کی شکار برادریوں دلت اور آدیواسیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔ مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو ذات، برادری اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی پالیساں بھارت کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ بھارت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اقوام متحدہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

News ID 1888638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha