مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دہشت گردی میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعات میں بھی 83 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی دورمیں کشمیریوں کی مزاحمت میں بھی تیزی آئی ہے۔ مودی سرکار نے کشمیر کے تمام گروپوں سے سیاسی عمل شروع کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ سی پی آئی نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار پلوامہ واقعہ کو جنگی جنون بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ’سیتارام ییچری‘ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عوامی اتحاد کو بی جے پی اپنے انتخابی مفادات کے لیے پارہ پارہ کر رہی ہے۔ ملک میں مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف فضا بنائی جا رہی ہے۔
بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دہشت گردی میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
News ID 1888623
آپ کا تبصرہ