مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان میں موجود رہے گا۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ طالبان پر اندھا اعتماد کرنے کو تیار نہیں اس لیے اہم سیکیورٹی حکام افغاستان میں دہشت گردی کو ’کاؤنٹر‘ کرنے کے لیے امریکی فوج کے کچھ دستوں کی موجودگی پر غور کر رہے ہیں۔ جان بولٹن کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکہ میں بڑے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے اور آئندہ ہفتے پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔ یہ ایک بہت اہم نکتہ ہے جس پر سیکیورٹی حکام سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء سے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔
امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان میں موجود رہے گا۔
News ID 1888611
آپ کا تبصرہ