22 فروری، 2019، 10:01 PM

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا، عمران خان

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا، عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا کیونکہ طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک طرح کا نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا کیونکہ طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک طرح کا نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ عمران خان نے راجن پور میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کا سب سے بڑا مسئلہ سزا و جزا کا نظام ہے، اس نظام کے قائم ہونے تک کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہوگا، پورا شریف خاندان علاج کے لیے بیرون ملک جاتا ہے، نبی ﷺ نے کہا کہ امیر اور غریب کےلیے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں ملک میں طاقت ور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں محلات تسلیم کیے لیکن ملکیت کی ایک دستاویز پیش نہ کرسکے، اگر پیش کردیتے تو سارا کیس ختم ہوجاتا ہے، طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، کرپشن کی یونین اورٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی چوری بچانے میں لگی ہے، پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں جتنا مرضی شور کرے جو چاہے کرے، اب ایک ایک کا احتساب ہوگا۔

News ID 1888313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha