22 فروری، 2019، 2:10 PM

بلوچستان میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک

بلوچستان میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، ضلع لسبیلہ میں اوتھل، لاکھڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے سمیت ایف سی اور دیگر نے حصہ لیا۔ بارشوں کے باعت سیلابی ریلے میں 25 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کشتیاں لے جانا بھی مشکل ہوگیا اب متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔  دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹیمیں روانہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

News ID 1888297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha