مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے صدور ٹرمپ اور اردوغان نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے مفادات کے پیش نظر شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ٹرمپ اور اردوغان نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر بھی تاکید کی۔ دونوں رہنماؤں نے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ