20 فروری، 2019، 10:04 PM

سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اگلے 2 سال میں بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اگلے 2 سال میں بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ انہیں آئندہ 2 برسوں کے دوران بھارت کے اندر 100 ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع نظر آرہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے بہت سے مواقع جنم لیں گے۔

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جن کا تعلق ثقافت، سماج اور معیشت سے ہے۔ ہم ان مفادات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مطلوبہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب بھارت میں رتناگری آئل ریفائنری میں 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

News ID 1888257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha