14 فروری، 2019، 11:00 AM

صدر حسن روحانی سوچی روانہ ہوگئے

صدر حسن روحانی سوچی روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی روانہ ہوگئے ہیں۔ سوچی میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں روس کے صدر پوتین، ایران کے صدر روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان شرکت کریں گے اس اجلاس میں شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ محاذ کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا یہ چوتھا اجلاس ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں مزید اقدامات پر غور کیا جائےگا۔ صدر حسن روحانی سوچی اجلاس کے ضمن میں روس اور ترکی کے صدور سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں بھی جداگانہ ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1888113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha