امریکہ کو اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی گذشتہ 40 برس میں ایران کو شکست دینے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں امریکہ کی گذشتہ 40 برس میں ایران کو شکست دینے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکام آج بھی اس حقیقت کا ادراک کرنے سے عاجز ہیں کہ وہ ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے اور ایرانی قوم نے 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر شرکت کرکے  اس بات کو واضح کردیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اغیار کے تسلط کو قبول نہیں کرےگی ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ میں ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ثابت کردیا ہے کہ وہ  انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1888055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha