5 فروری، 2019، 1:16 PM

بہاماس میں مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 28 افراد ہلاک

بہاماس میں مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 28 افراد ہلاک

بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے جب کہ 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے جب کہ 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اباکو کے ساحلی علاقے میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 17 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 28 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ کشتی میں ہیٹی کے باشندے سوار تھے جو تارکین وطن اچھے مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے ہیٹی سے غیر قانونی طور پر چلی اور برازیل جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن منزل مقصود تک پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔ ہیٹی سے ہزاروں افراد سالانہ امریکہ کا رخ کرتے ہیں، امریکی ریاست فلوریڈا میں سب سے زیادہ ہیٹی کے تارکین وطن پائے جاتے ہیں جہاں سے ان کی اگلی منزل کینیڈا اور دیگر ہمسائے ممالک ہوتے ہیں۔

News ID 1887876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha