مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 130 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ