بن سلمان نے سعودی شہزادوں کو قید کرکے 107 ارب ڈالر وصول کئے

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اہم شہزادوں کو قید کرکے 107 ارب ڈالر رشوت کے طور پروصول کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوارولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اہم  شہزادوں کو قید کرکے 107 ارب ڈالر رشوت کے طور پروصول کئےہیں۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد نے 15 مہینوں سے سعودی شہزادوں کو قید کررکھا ہے اور جو شہزادے رشوت ادا کردیتے ہیں انھیں آزاد کردیا جاتا ہے اس طرح ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے شہزادوں سے اب تک 107 ارب ڈالر سے زائد کی رقم وصول کرلی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کرپشن کے خلاف اپنی کارروائی کو کامیاب قراردیا ہے ۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے 11 شہزادوں، 38 موجودہ اور سابق وزراء اور متعدد دیگر حکام کو ریاض کے ریٹز کالٹن ہوٹل میں قید کررکھا ہے بعض شہزادے بھاری مقدار میں رشوت ادا کرکے آزاد ہوگئے ہیں جبکہ بعض ابھی بھی ہوٹل ریٹز کارلٹن میں قید ہیں۔

News Code 1887860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha