برطانیہ میں لفٹ میں 3 دن تک پھنسی خاتون رہا

برطانیہ میں اپنے باس کے گھر کی لفٹ میں 3 دن تک پھنسی رہنے والی خاتون کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں اپنے باس کے گھر کی لفٹ میں 3 دن تک پھنسی رہنے والی خاتون کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانیہ میں 53 سالہ خاتون اپنے ارب پتی باس کے گھر کسی کام سے گئی تاہم جب وہ دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں موجود تھی تو اہل خانہ لفٹ بند اور گھر کو تالا لگا کر ہفتہ وار تعطیلات منانے چلے گئے۔

جمعہ کو تعطیلات پر جانے کے بعد جب اہل خانہ اتوار کی رات واپس آئے تو خاتون کو لفٹ میں پھنسا پایا جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو بلایا گیا اور عملے کے ارکان نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ خوراک اور پانی کی کمی کے باعث خاتون کی حالت خراب ہے۔

News Code 1887698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha