مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے ہیں۔ جہاں شام کے وزير اعظم عماد خمیس نے ایران کے نائب صدر کا والہانہ استقبال کیا۔ ایران کے نائب صدر شام کے دو روزہ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں شام کے صدر بشار اسد ، وزير اعظم عماد خمیس، وزیر خارجہ ولید المعلم اور شام کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1887672
آپ کا تبصرہ