مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے میں جاری افرا تفری اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر زمبابوے کے صدر ایمرسن ننگاگوا نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔
افریقہ کی جنوبی ریاست کے سربراہ کو رواں ماہ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔ ایمرسن ننگاگوا کو امید تھی کہ رواں اجلاس کے دوران انہیں اپنے ملک کے لیے غیر ملکی سرماریہ کاری کی یقین دہانی حاصل ہوجائے گی۔
تاہم ایمرسن ننگاگوا کے وزرا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج (ایم ڈی سی) ملک میں پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ملک میں ہنگامہ آرائی کروارہی ہے۔ اپوزیشن جماعت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت مظاہرین پر بد ترین ظلم کروارہی ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل زمبابوے کے صدر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ