22 جنوری، 2019، 9:17 PM

روسی مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

روسی مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

روسی سیکیورٹی فورسز نے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی سیکیورٹی فورسز نے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایروفلیٹ کمپنی کا جہاز سربیا کے مغربی شہر سرگٹ سے ماسکو کی جانب رواں دواں تھا کہ طیارے میں سوار مسافر نے اسے مبینہ طور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تاہم سربیا کے شہرخانتی-مانسیسک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔

حادثے سے متعلق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر نشے کی حالت میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ماسکو کے مشرق سے 26 سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر خانتی-مانسیسک میں لینڈنگ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 تفتیش کاروں نے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ ہائی جیکر نے یہ دھمکی دی کہ اس کے پاس ہتھیار موجود ہے اور انہوں نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے طیارے کا رخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1887506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha