مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں اپر کہیال کے مقام پر پہاڑی تودہ مکان پر گر گیا، جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تودے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد میں ماں اور اس کے 2بیٹے شامل ہیں۔ ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مبلے تلے دبی ہوئی جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ادھر ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، نتھیا گلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ