21 جنوری، 2019، 11:57 AM

پاکستانی وزیراعظم 2 روزہ دورے پرآج قطر روانہ ہونگے

پاکستانی وزیراعظم 2 روزہ دورے پرآج قطر روانہ ہونگے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 22 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پرآج دوحا پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 22 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پرآج دوحا پہنچیں گے۔

عمران خان اورقطری وزیراعظم کے درمیان وفودکی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، جس میں باہمی تجارت اور ایل این جی منصوبوں کے حوالے سے بات ہوگی۔ قطری حکومت کی جانب سے ایل این جی کی ادائیگیوں کے حوالے سے 3 ارب ڈالر تک موخر ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے جوکہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں آکسیجن کی حیثیت بنے گا۔

قطرحکومت پاکستان سے ایک لاکھ لیبر فورس کے حصول سمیت قطری فوج میں پاکستانیوں کی بھرتی کے حوالے سے مزید پیشرفت بارے بھی بات کریگی۔ ابھی تک 32 ہزار پاکستانی مزدورقطر میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے ذریعے 3 ہزار پاکستانیوں کو قطرکی فوج میں بھرتی کیا جا چکا ہے۔

News ID 1887472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha