17 جنوری، 2019، 2:41 PM

آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری

آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری

دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔ سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کیلئے جانوروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

News ID 1887364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha