16 جنوری، 2019، 3:54 PM

آسٹریلیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان

آسٹریلیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان

دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ رواں ہفتے نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔ سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کے لیےجانوروں کے لیےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کےمطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

News ID 1887335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha