مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نققل کیا ہے کہ کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ داسو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیچے ایک گاڑی دب گئی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 13 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، فوری طور پر 9 لاشیں نکال کر داسو اسپتال پہنچا دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کہ گاڑی داسو سے برسبین کیمپ جارہی تھی جس میں مزدور سوار تھے۔ یہ مزدور کام سے واپس اپنے گاؤں کی طرف جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
News ID 1887306
آپ کا تبصرہ