13 جنوری، 2019، 12:39 PM

پاکستان جانے والا پانی روکنے سے 5 ریاستوں کو فائدہ ہوا ہے، بھارتی وزیر

پاکستان جانے والا پانی روکنے سے 5 ریاستوں کو فائدہ ہوا ہے، بھارتی وزیر

بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے 5 بھارتی ریاستوں کو فائدہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے 5 بھارتی ریاستوں کو فائدہ ہوا ہے۔

گڈکری کے مطابق دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔ اس سے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو فائدہ ہوا۔ نتن گڈکری کے مطابق یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اُجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔

News ID 1887259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha