مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ اس سفر میں وزیر خارجہ کے ساتھ دسیوں ایرانی اقتصادی کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ ایران اور ہندوستان کے تجار کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
News ID 1887085
آپ کا تبصرہ