مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذضرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں ہندوستانی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں ہندوستانی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
News ID 1887081
آپ کا تبصرہ