مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے حکام نے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا میں جاری انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں فوج کو تعینات کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کی ریاست سئیرا میں تعینات کیے گئے 3 سو سپاہی دکانوں ، بینکوں اور بسوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے گشت کریں گے۔رواں ہفتے برازیل کے پانچویں بڑے شہر میں کیے گئے درجنوں حملوں کے بعد وزارت انصاف نے فوجیو ں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
برازیل کے حکام نے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا میں جاری انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں فوج کو تعینات کردیا ہے۔
News ID 1887079
آپ کا تبصرہ