مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ماسکو میں اپنے ایک جاسوس کی گرفتار کے بدلے میں روس کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ روس نے امریکہ سے اپنے شہری کی گرفتاری پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی ایجنٹ نے روسی شہری دمیتری ماکارینکو کو 29 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ماکارینکو پر جون 2017 میں دیگر روسی شہریوں سمیت منی لانڈرنگ اور بغیر لائسنس کے دفاعی ساز و سامان برآمد کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ماسکو کو ماکارینکو کی گرفتاری کی معلومات دینے میں ناکام رہے جس کا انہیں ان کے اہل خانہ سے علم ہوا۔ایک اعلیٰ روسی سفارتکار کا کہنا تھا کہ روس میں گرفتار امریکی شہری کا کیس نہایت حساس تھا۔ روس میں ایف ایس بی سیکیورٹی سروس نے اعلان کیا تھا کہ سابق امریکی فوجی اور امریکی آٹو پارٹس کمپنی میں سیکیورٹی کے خدمات انجام دینے والے ویلن کو 28 دسمبر کو جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ روسی شہری کا امریکی جاسوس کے ساتھ تبادلہ نہیں کرےگا۔
امریکہ نے ماسکو میں اپنے ایک جاسوس کی گرفتار کے بدلے میں روس کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا، جبکہ روس نے امریکہ سے اپنے شہری کی گرفتاری پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
News ID 1887078
آپ کا تبصرہ