1 جنوری، 2019، 11:04 PM

پاکستان میں ایف سی ٹریننگ سینٹرپر دہشت گردوں کا حملہ/ 4 دہشت گرد اور 4 اہلکار ہلاک

پاکستان میں ایف سی ٹریننگ سینٹرپر دہشت گردوں کا حملہ/ 4 دہشت گرد اور 4 اہلکار ہلاک

پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے ایف سی ٹریننگ سینٹرلورالائی میں رہائشی اور انتظامی کمپاؤنڈپروہابی دہشت گردوں کےحملےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش بمبارسمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے ایف سی ٹریننگ سینٹرلورالائی میں رہائشی اور انتظامی کمپاؤنڈپروہابی دہشت گردوں کےحملےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش بمبارسمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4  اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی ٹریننگ سینٹرلورالائی میں رہائشی اورانتظامی کمپاونڈپرحملےکی کوشش کی، لیکن دہشت گردوں کورہائشی علاقےکےداخلی پوائنٹ پر ہی روک لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار سمیت 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ شہداء میں صوبیدار میجرمنور، حوالدار اقبال خان، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

News ID 1886951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha