روس اور چین کا باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

روس اور چین کے صدور نے نئے سال کی آمد کے موقع پر باہمی پیغامات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے پیش نظر تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور چین کے صدور نے نئے سال کی آمد کے موقع پر باہمی پیغامات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے پیش نظر تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر زوردیا ہے۔چینی صدر شی جین پینگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے نام اپنے پیغام میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین تمام شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ادھر روس کے صدر نے بھی نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو مشترکہ مفادات کے لئے اہم قراردیا ہے۔

News Code 1886913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =