افغان صدر کی سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

افغانستان کےصدر اشرف غنی اور سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خائن بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کےصدر اشرف غنی اور سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خائن بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ۔ اس گفتگو میں سعودی بادشاہ نے افغان امن عمل میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغان صدارتی محل سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان میں  امن عمل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اس سے قبل شام، عراق اور افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی بھر پور مدد کی ۔ لیکن شام اور عراق میں سعودی رعب اور امیرکہ کے پروردہ دہشت گردوں کو شکست ہوگئی ہے اور سعودی رعب اب دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کرنے سے گریز کررہا ہے جبکہ اس سے قبل سعودی عرب کے مفتی دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فتوے صادر کیا کرتے تھے اور دہشت گردوں کو شام، عراق اور افغانستان میں دہشت گردی کے لئے اکساتے تھے۔

News Code 1886854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =