امریکی صدر نے میکسکو سرحد مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔ صدر ٹرمپ  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے امریکہ اور میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو اس کا نتیجہ میکسکو سے مستقل علیحدگی کی شکل میں نکلے گا اور وہ مذکورہ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ وہ سرحد پار کام کرنے والی امریکی کار ساز کمپنیوں کو بھی وہاں سے واپس بلا لیں گے۔اس دھمکی کے نتیجے میں امریکہ میں جاری سیاسی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور وہاں جزوی شٹ ڈاؤن چل رہا ہے۔

News Code 1886847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =