نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

بحرینی شیعوں کے روحانی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے شیعوں کے روحانی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم لندن میں اپنے علاج کی مدت پوری کرنے کے بعد بدھ کے دن  عراق پہنچے ہیں، جہاں انھوں نے نجف اشرف میں عراقی شیعوں کے مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ بحرینی شیعوں کے رہنما نجف اشرف کے علماء کی دعوت پر عتبات عالیات کی زیارت کے لئے عراق تشریف لائے ہیں اور ان کے اس دورے کا عراقی حکومت سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

News Code 1886827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =