دہلی میں سردی کی لہر کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کی لہر کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کی لہر کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق10 دن تک رات کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نئی دہلی میں 13 سالوں میں آج سے قبل سردی کا دورانیہ اتنا نہیں رہا،10 دنوں تک نئی دہلی کا درجہ حرارت6 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہا۔ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 27 دسمبر اس سیزن کا سب سے سرد ترین دن بن گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے سردی کی حالیہ لہرمزید 5 دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

News Code 1886818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =