مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت بر سر اقتدار پارٹی ( پی ٹی آئی ) کی تمام ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی گیارھویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان کے نئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے ان ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کو یہ لوگ کیا ڈرائیں گے، وہ میرا اور بی بی شہید کا بیٹا ہے جبکہ جیالے ان سے اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے100 دنوں میں کچھ نہیں کیا، ان کی کارکردگی صفر ہے اور ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی، پاکستان کی کوئی مدد کرے، ہمیں اعتراض نہیں لیکن ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر بکواس کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا تاہم ہم اس حکومت کو ٹھپے مار کر نکالیں گے، ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرکے ان سے دوبارہ حکومت حاصل کریں گے، حکومت نے جس طریقے سے لڑنا ہے لڑلے۔
پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت بر سر اقتدار پارٹی ( پی ٹی آئی ) کی تمام ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
News ID 1886811
آپ کا تبصرہ