مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علی رضا عابدی کی فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی رضا عابدی نے جواں عمری میں سیاسی کارکن اور پارلیمان کے رکن کے طور پر فعال کردار ادا کیا۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
News ID 1886763
آپ کا تبصرہ