لیبیا میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی

لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔

خود کش حملے میں وزارت خارجہ کی عمارت کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور ایک کلرک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ ایک حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نےعمارت کے ایک حصے میں لگی آگ کو بجھادیا تاہم اس دوران کافی ریکارڈ نذرآتش ہوگیا۔

News Code 1886758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =